دس سال انتظار کے بعد بھی پنچایت دریجہ کا پل نامکمل

0
0

پل کی تعمیر میں تاخیر سے زمانہ قدیم کے طرز پر کسی بیمار مریض کو گاڑی سڑک تک لایا جاتاہے
ساجد طفیل لون

بھدرواہ ؍؍بھدرواہ شہر سے چار کلومیٹر دوری پر واقع علاقہ دریجہ کئی برسوں سے پل سے محروم ہے جس کے چلتے علاقہ کے لوگوں کو کا فی مشکلات کا سامنا ہے ۔علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو اسے پرانی طرز کے مطابق کسی کھاٹ پر اٹھا کر گاڑی تک لے جانا پڑتا ہے اور دوردراز کے علاقہ جات جو پنچایت دریجہ سے منسلک ہیں ان کو تو بہت دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔ نمایندے سے بات کرتے ہوئے دریجہ گاوں کے لوگوں نے جے کے پی سی سی محکمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پل کو جلد از جلد مکمل کرکے گاڑیوں کی امد رفت کے لیے کھول دیں تاکہ علاقہ کے لوگ جو اج کے دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محرم نہ رہیں ان کو بھی اپنے بنیادی حقوق سڑک و پل ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرکے دیا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا