0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ// ڈاک بنگلہ پونچھ کے بالکل قریب اور ایس ایس پی کی رہائش گاہ کے سامنے سڑک پر ایک بڑا کھڈا پڑھ چکا ہے جس سے کسی وقت کوئی بھی حادثہ ہو سکتا ہے ۔وہیں راہگیروں نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں گاڑیاں کافی تیز رفتاری کے ساتھ چلتی ہیں اور اس سڑک پر پیدل چلنے والے لوگوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے اس کھڈے کو جلد از جلد ٹھیک کیا جائے۔ لوگوں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای ہو یا پھر مواصلاتی کمپنیاں دونوں محکمہ جات جگہ جگہ سے سڑک کھو دیتے ہیں اور وہاں بڑے کھڈے پڑھ جاتے ہیں جن کو ٹھیک نہیں کیا جاتا اور بعد میں عوام کو پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ راستہ سپورٹس سٹیڈیم کوجاتا ہے اور اہم اور بھاگ دوڑ والی جگہ پر یہ گھڈہ پڑھ جانا کسی بڑے حادثے کی وجہ بن سکتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا