حسنین مسعودی کی وزیر دفاع سے ملاقات

0
0

فوجی کانوائے کے وقت سول ٹریفک روکنے کے عمل پر نظرثانی کی اپیل
یواین آئی

سرینگر؍؍نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان برائے جنوبی کشمیر جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے منگل کو قومی راجدھانی نئی دہلی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔نیشنل کانفرنس کے ترجمان کے مطابق حسنین مسعودی نے وزیر دفاع سے کہا کہ فوجی کی کانوائے کے وقت سول ٹریفک کی نقل و حمل مکمل طور پر بند کی جاتی ہے جو نہ صرف عام لوگوں کے لئے باعث عذاب بن جاتا ہے بلکہ اس سے مریضوں خصوصاً حاملہ خواتین کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس عمل سے ملازمین کا بھی وقت ضائع ہوجاتا ہے اور سیاحوں کو بھی کافی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے فوجی کانوائے کے وقت ہر روز سول گاڑیوں کو روکنا روز کا معمول بن گیا ہے اور اس کا براہ راست اثر یہاں کی معیشت پر بھی پڑ رہا ہے۔حسنین مسعودی نے وزیر موصوف پر زور دیا کہ اس طریقہ کار پر نظرثانی کی جائے تاکہ لوگوں کو راحت پہنچائی جاسکے۔ اس کے علاوہ مسعودی نے وزیر دفاع کے سامنے فوج کے زیر تصرف زمینوں کے کرایہ کا بھی معاملہ اٹھایا اور کہا کہ کافی وقت سے مالکان زمین کو کرایہ فراہم نہیں کیا جارہا ہے جس سے انہیں کافی مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے وزیر دفاع سے اپیل کی کہ مذکورہ زمین مالکان کو فوری طور پر کرایہ ادا کیا جانا چاہئے۔مسعودی نے وزیر دفاع کے ساتھ ایمز کی تعمیر کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ اس پروجیکٹ پر جلد کام شروع ہونا چاہئے تاکہ جنوبی کشمیر کے 4 اضلاع سے وابستہ لوگوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات میسر رہ سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا