جموں میں ’آزاددربار‘،وفودکی بہار

0
0

صوبہ بھرسے سینکڑوں وفودملاقی،عوامی مسائل اُجاگرکئے گئے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍سابق وزیراعلیٰ جموں وکشمیروسینئرکانگریس رہنماغلام نبی آزادجاری کوروناقہرکے بیچ طویل عرصے بعدجموں واردہوئے یہاں اُنہوں نے اپنے دربارمیں ہرکسی کیلئے درکھلے رکھے ، تین دِن کے اس دورے کے دوران غلام نبی آزادسے ملاقات کیلئے ہر علاقہ اور ہرمکتبہ فکرکے اشخاص وفودکی صورت میں ملاقی ہوئے۔ہندوستان کے آسمانِ سیاست پہ ایک بلندمرتبہ رکھنے والے غلام نبی آزادکی شخصیت کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ جب ان کے پاس کوئی عہدہ ، وزارت ، کرسی نہیں بھی ہوتی تب بھی ان کے ہاں عوامی وفود، سیاستدانوں وکاروباری ہستیوں کاتانتابندھارہتاہے، غلام نبی آزاد سے جموں میں ملاقات کرنے والے کٹھوعہ سے لیکر بھلیسہ تک کے تھے، ذرائع کے مطابق بے روزگار نوجوانوںکے علاوہ اپنے مسائل کولیکر احتجاجی مظاہرے کرنے والے ، دھرنوں پر بیٹھے کئی وفود و طبقات غلام نبی آزاد سے ملاقی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اپنے حقوق کیلئے سراپااحتجاج ڈینٹل سرجنز کاوفدبھی آزادسے ملاقی ہوااوراُنہیں اپنادردبیان کیا، جس پرآزادنے معاملہ متعلقہ حکام کیساتھ اُبھارنے کی یقین دہانی کرائی۔ آزادنے خطہ پیرپنجال وخطہ چناب کے درجنوں وفودکوسنااوراُن کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔غلام نبی آزادکے اس کامیاب دورے نے لوگوں میں ایک نئی اُمیدجگائی ہے اور ان سے ملاقی ہونے والے وفودمیں یہ اطمینان ضرورہے کہ ان کے مسائل کو کسی ایسی شخصیت نے سناہے جن کا قدبڑااُونچاہے اورجن کی آزادمیں تاثیر ہے، جن کی آوازمیں طاقت ہے اوریقیناان کے مسائل کاازالہ ہوگا۔ غلام نبی آزاد کا دورہ سیاسی اعتبارسے بھی اہم ماناجارہاہے اور جموں وکشمیرمیں جاری حد بندی کمیشن کی مشق اور اسمبلی انتخابات کے باز گشت کے بیچ آزادکاجموں وکشمیرمیں دلچسپی لینا آزادکے چاہنے والوں اور عام لوگوں میں ایک اُمیدکی کرن سی لیکرآیاہے۔اب دیکھنایہ ہے کہ آزادکے جموں وکشمیرمیں دوروں کاتسلسل برقرار رہتاہے یانہیں اور آزادکی اہمیت اورمقبولیت جموں وکشمیرکی سیاسی فضائوں میں کیامزاج لیکرآتی ہے یہ آنے والاوقت ہی بتائے گاالبتہ ملاقی ہوئے وفودنے اُمیدظاہرکی کہ غلام نبی آزادجیسی بڑی طاقت اور آواز ان کے درمیان آتی رہے اور ان کی فریادسنتی رہے تاکہ عوامی پریشانیوں میں کمی آسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا