پینتھرس ڈسٹرکٹ صدرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں 5 اگست کو یوم احتجاج منائیں گے

0
0

لازوال ڈیسک
جموں//جموں وکشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ نے پارٹی کے ہر ضلعی صدر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں رہیں تاکہ 5 اگست 2021 کو جموں و کشمیر کے ریاست کے درجہ کی فوری طورپر بحالی اور نئے اسمبلی انتخابات کی مانگ پر ہر ضلع میں ‘یوم احتجاج منعقد کیا جاسکے۔پینتھرس صدر نے صوبہ کشمیر کے تمام ایگزیکٹو ممبروں سے اپیل کی کہ وہ پینتھرس ہیڈ کوارٹر، سری نگر میں اور صوبہ جموں کے تمام ایگزیکٹو ممبران جموں پنتھرس ہیڈکوارٹر میں 5 اگست 2021 کو صبح 11 بجے ایگزیکیوٹیو کی میٹنگ میں شرکت کریں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے پینتھروں کارکنوں اور اس کے تمام خیر خواہوں کو یاد دلایا کہ 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ ختم کر دیا گیا تھا، جس کی جموں و کشمیر کی حکمران جماعت بی جے پی کو چھوڑ کر تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے مخالفت کی جا رہی ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر اور لداخ میں اس احتجاج میں شامل ہوں تاکہ جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بلا تاخیر بحال ہوسکے۔ پینتھرس پارٹی جموں و کشمیر اور لداخ میں فوری طورپر اسمبلی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کر رہی ہے۔ جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی اسی سال ریاست کے درجہ کی بحالی اور انتخابات کرانے کا مطالبہ کررہی ہے، تاکہ جموں و کشمیر میں جمہوریت واپس آئے اور لیفٹیننٹ گورنر کی جگہ گورنر لیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا