اجلاس میں سیکورٹی ، انتظامیہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مابین بہترین تال میل کا عزم
لازوال ڈیسک
جموں// جی او سی وائٹ نائٹ کور نے آج جموں خطے میں انٹیلی جنس اور سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سکیورٹی ، انتظامیہ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ اس اس دوارن فوج ، سول انتظامیہ اور نیم فوجی دستوں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جی او سی نے ہندوستانی فوج ، سیکورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کی طرف سے حاصل کی گئی کوششوں کی ہم آہنگی کو سراہا۔ انہوں نے متعدد خطرات سے نمٹنے کی کوششوں پر اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا۔