صدارتی آرڈر 2019کے نفاذ کو لیکر طبقہ کی تنظیموں کا صدر جمہوریہ رام ناتھ کو ند سے مطالبہ
لازوال ڈیسک
پونچھ //جے کے آر ای سی اے ، جی بی ای اے اور جی بی وائی اے یونٹ پونچھ نے لال حسین تیڑوا اور اخلاق تبسم کی قیادت میں دو الگ الگ پریس کانفرنسیں کیں ۔انہوں نے جے کے یوٹی دورے پر ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند کا استقبال کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ ایس یس ، ایس ٹی کے لئے پروموشن میں ریزرویشن کو یقینی بنانے کے لئے 2019 کے صدارتی آرڈر کو صحیح طور پر نافذ کرے۔انہوں نے اس دوارن یو ٹی سطح پر سنٹر آرڈرز پر عمل درآمد نہ کرنے کو لیکر گہری تشویش کا اظہار کیا اور یوٹی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ یہاں باقی احکامات خود بخود نافذ ہو جاتے ہیںلیکن یوٹی انتظامیہ اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔انہوں نے یوٹی انتظامیہ میں بڑے عہدوں پر براجمان بیوروکریٹس پر بھی الزام عائد کیا کہ یہ لوگ اپنے مفادمیں ان طبقوں کے ساتھ نا انصافی کرتے ہیںاور ان لوگوں سے اچھوت کر کے آئین کے خلاف جا رہے ہیں۔ اس موقع پر موجود ممبران میں عطا اللہ شاد ، فیض اکبر چوہان ، خورشید بجاڑ، عامر خان ، جاوید اقبال پروانہ ، نیاز احمد ، افضل چوہدری ، اور دیگران شامل تھے ۔