ان اقدام کا مقصد جموں کو سمارٹ سٹی بنانا ہے۔

0
0

جموں میونسپل کارپوریشن گاڑیوں میں آٹومیٹک ویہکل لوکیشن سسٹم نصب کرے گا
یو این ائی
جموں؍؍ جموں میونسپل کارپوریشن اپنی گاڑیوں کی نگرانی کے لئے ان میں آٹومیٹک ویہکل لوکیشن سسٹم نصب کرنے جا رہا ہے۔کارپوریشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ کارپوریشن اپنی تمام گاڑیوں میں بہت جلد آٹومیٹک ویہکل لوکیشنن سسٹم نصب کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے ہمیں معلوم ہوگا کہ ہماری گاڑیاں کس وقت کہاں ہوتی ہیں اور اس سے گاڑیوں میں غیر مناسب تیل کے استعمال اور ان میں ہونے والی دھاندلیوں کو بھی روکا جا سکتا ہے۔موصوف عہدیدار نے بتایا کہ ان سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے کارپوریشن کے کمپلیکس میں ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں اس ٹیکنالوجی کو نصب کرنے پر 17 لاکھ روپے کا خرچہ آئے گا جس کے لئے تیاریاں کی جار ہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ٹنڈرس جاری کئے گئے ہیں۔موصوف نے کہا کہ گاڑیوں میں اس سسٹم کی تنصیب سے کارپوریشن کو کافی فائدہ ہوگا اور کام کاج میں بھی شفافیت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ان اقدام کا مقصد جموں کو سمارٹ سٹی بنانا ہے۔بتا دیں کہ کارپوریشن نے یہ اقدام گاڑیوں کے غلط استعمال کے بارے میں موصول ہونے والی مبینہ شکایتوں کے پیش نظر کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا