راجیہ سبھا میں ہنگامہ، کارروائی ملتوی

0
0

نئی دہلی؍؍ اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کا پیگاسز جاسوسی معاملے، کسان تحریک اور مہنگائی جیسے معاملے کے سلسلے منگل کو بھی راجیہ سبھا میں زوردار ہنگامہ جاری رہا جس کے سبب ایوان کی کارروائی چار بار ملتوی کئے جانے کے بعد دن بھر کے لئے ملتوی کرنی پڑیاس سے قبل بھی اپوزیشن کانگریس، ترنمول کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیوں کے شور شرابے کے سبب ایوان کی کارروائی پہلے بارہ بجے تک، دو بجے تک، تین بجے تک اور چار بجے تک ملتوی کرنی پڑی تھی۔ اس کے سبب وقفہ صفر اور وقفہ سوال نہیں ہوسکا۔اگرچے زبردست ہنگامے کے درمیان ایوان نے ’ نیویگیشن کے لئے سمندری معاونت بل 2021‘کو صوتی ووٹوں کے ذریعے منظور کیا اور ’جووینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ترمیمی بل ، 2021‘ پیش ہوا۔پریذائڈنگ آفیسر سمیت پاترا نے چار بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کرنے کی کوشش کی تو اپوزیشن کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے نشست کے سامنے آگئے۔ مسٹر پاترا نے خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی کو جووینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ترمیمی بل 2021 پیش کرنے کے لئے کہا۔ محترمہ ایرانی نے ہنگامے کے درمیان بل پیش کردیا۔ اس کے بعد پریذائڈنگ آفیسر نے چار بجکر دو منٹ پر دوران ہی ایوان کی کارروائی آج تک کے لئے ملتوی کردی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا