نظم

0
0
طلعت سروہا
 تم بھی گھر سے زرا نکل آئو
میں بھی گھر سے ذرا نکلتی ہوں
پھر کہیں راستے میں ملتے ہیں
دور تک ساتھ ساتھ چلتے ہیں
اس طرح ساتھ ساتھ چلتے ہیں
جیسے پہلے کبھی ملے ہی نہیں
اجنبی بن کے ایک رستے پر
پھر کہیں دور جا نکلتے ہیں
اس قدر دور جا نکلتے ہیں
جس جگہ پر کوئی نہ پہچانے
کون ہیں ہم کوئی نہ یہ جانے
ہم کو جب یہ یقین ہو جائے
ہم کچھ ایسی جگہ پہ آئے ہیں
جس جگہ پر کوئی شناسائی
ہم کو حیران کر نہیں سکتی
یا پریشان کر نہیں سکتی
اجنبی لبادے کو ہم اتار پھینکے گے
ایک صورت یہی ھے ملنے کی
کچھ محبت کے پھول کھلنے کی
 Call no 9897453745

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا