این آئی اے کی کشمیر میں چھاپہ مار کارروائیاں، کئی افراد گرفتار

0
0

سری نگر،//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کو وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں۔
ان چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں سری نگر میں قائم مدرسہ ‘سراج العلوم’ کے چیئرمین بھی شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیموں نے اتوار کی صبح جنوبی کشمیر اور سری نگر میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ان کے ساتھ جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار بھی تھے۔
تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ چھاپہ مار کارروائیاں کس کیس یا کیسز کے سلسلے میں انجام دی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے ٹیموں نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتاریاں عمل میں لانے کے علاوہ دستاویزات اور الیکٹرانک آلات بشمول موبائل فونز اور سٹوریج ڈیوائسز کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
این آئی اے کی ایک ٹیم نے سری نگر کے دلال محلہ نواح بازار میں قائم مدرسہ ‘سراج العلوم’ پر چھاپہ مارا اور وہاں پر کچھ دستاویزات اور لیپ ٹاپ اپنے قبضے میں لینے کے علاوہ اس مدرسے کے چیئرمین ادنان احمد ندوی کی گرفتاری عمل میں لائی۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ مدرسہ اترپردیش کی اسلامی یونیورسٹی ‘دارالعلوم ندوۃ العلماء’ سے منسلک ہے۔
جنوبی کشمیر میں این آئی اے کی ٹیموں نے ایک ایم بی اے ڈگری یافتہ نوجوان سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا