پران سکند نے منفی کردار ادا کرنے میں اپنی فنکاری کا لوہا منوایا

0
0

(برسی 12 جولائی کے موقع پر)
ممبئی //بالی ووڈ میں پران ایک ایسے اداکار تھے جنہوں پچاس سے ستر کی دہائی کے دوران فلم انڈسٹری میں ولن کا (منفی) کردار ادا کرنے والے تنہا حکمراں کی حیثیت سے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔
پران کا پورا نام پران کشن سکند تھا۔ زیادہ تر لوگ انہیں صرف پران کے نام سے جانتے ہیں۔پران کی پیدائش 12فروری 1920کو پرانی دہلی کے ایک علاقے بلی ماران کے ایک خوشحال پنجابی گھرانے میں ہوئی تھی۔ ان کے والد کیول کرشن سکند ایک سول انجینئر تھے اور سرکاری ٹھیکے لیا کرتے تھے۔ ان کی ماں کا نام رامیشوری تھا۔ تعلیم کے شعبے میں پران نے بڑی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، وہ بچپن سے ہی میتھس (ریاضی) میں ماہر تھے اور اس سبجیکٹ میں خاص مہارت رکھتے تھے۔ ان کے والد اکثر ملازمت کے سلسلے میں گھر سے باہر رہتے تھے۔ اس لیے پران کو متعدد جگہوں سے تعلیم حاصل کرنی پڑی، جن میں دہرہ دون، کپورتھلہ، میرٹھ اور اناؤ (یوپی) شامل ہیں۔ رام پور کے حامد اسکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ دہلی میں بطور پروفیشنل فوٹوگرافر کام کرنے لگے تھے۔ بعد میں انہوں نے شملہ کا سفر کیا اور وہاں رام لیلا کے میلے میں سیتا کا کردار بھی نبھایا تھا۔
اسی دوران ایک دن پان کی دکان پر پران کی ملاقات لاہور کے مشہور اسکرپٹ رائٹرولی محمد سے ہوئی۔ ولی محمد نے پران کی صورت دیکھ کر انہیں فلموں میں کام کرنے کا مشورہ دیا ۔پران نے اس وقت ولی محمد کے مشورے پر توجہ نہیں دی لیکن ان کے بار بار کہنے پر وہ تیار ہو گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا