چندوا پنچایت میں بجلی نایاب،محکمہ بجلی لوگوں کی چیخ وپکارسننے میں ناکام
حفیظ قریشی
کٹھوعہ ؍؍ ہیرا نگر کے چندوا پنچایت کے لوگوں نے جموں پٹھانکوٹ شاہراہ کو جم کر کے محکمہ بجلی کیخلاف احتجاج کیا اس دوران کچھ دیر کیلئے گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل رہی۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ چندوا پنچایت میں گزشتہ ایک ماہ سے بجلی نہیں ہے جسکے نتیجے میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ محکمہ کو ٹس سے مس نہیں ہو رہا، بار بار محکمہ کو بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا جارہا ہے مگر محکمہ بجلی کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہا اور عوام بجلی کی قلت سے دوچار ہورہی ہے۔ بعد ازاں ایس ایچ او ہیرا نگر موقع پر پہنچے اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ محکمہ سے رابطہ کر کے مسائل کا جلد ازالہ کیا جائے گا جسکے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کیا۔