صفائی کرمچاری کی مار پیٹ پر میونسپل کمیٹی کے ملازمین کا احتجاج

0
0

بنا اجازت کے سڑ ک بند کی قانونی کاروائی جاری ہے : ایس ایچ او
دیپک شرما
کشتواڑ؍؍ کشتواڑ کے بس سٹینڈ کے نڈزدیک ایک صفائی کرمچاری صفائی کر رہا تھا ۔ بس سٹینڈ میں دکاندار شفیع سروڑی نے گندگی کو لیکر کرمچاری کو مار پیٹ کی۔ میونسپل کمیٹی کے نائب صدر رنجیت کوتوال نے کہا کہ کشتواڑ کے بس سٹینڈ پر صفائی کرمچاری پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔جس کے چلتے کرمچاری شدید زخمی ہوا۔ اس واردات کی خبر سنتے ہی صفائی کرمچاریوں نے سڑک پر احتجاج کیا اور احتجاج کر رہے صفائی کرمچاریوں پر کشتواڑ پولیس کے ایس ایچ او کشتواڑ نے لاٹھی چارج کیا اور درجنوں صفائی کرمچاریوں کو پولیس تھانہ کے اندر حراست میں لیا۔ نائب صدر میونسپل کمیٹی کشتواڑ رنجیت کوتوال بھی پولیس تھانہ کشتواڑ میں پہنچے لیکن پولیس نے اندر آنے سے انکار کیا اور نائب صدر میونسپلٹی نے بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کے مین گیٹ پر پولیس نے میرے ساتھ بھی بدسلوکی کی۔ اس دوران صفائی کرمچاری تا نایب صدر نے کام چھوڑ ہڑتال رکھی اور کشتواڑ پولیس جب تک نہ معافی مانگیں گے تب تک ہڑتال جاری رہے گی۔ ایس ایچ او کشتواڑ سے نمائندہ نے اس بارے میں جانکاری حاصل کی تو ایس ایچ او نے کہا کہ قومی شاہرہ بنا اجازت کے بند کیا تھا اور انکو سمجھایا بھی گیا کہ سڑک بندنہ کریں پر انہوں نے پولیس کی نہ سنی۔ انکے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا