0
0

ابو عذیر
بلاور،کٹھوعہ//ضلع کٹھوعہ کی تحصیل بلاورکے تحصیلدار دفترکے سامنے آنگن واڑی ورکرس اور ہیلپر ایسوسی ایشن (بلاک بلاور اور لوہائی ملہار) کا حتجاج اور دھرنا بدستور جاری رہا ۔واضح رہے کہ یہ ملازمین گزشتہ کئی ماہ سے اپنی مانگوں کو لیکر حکومت سے روزانہ گوہار لگاتی ہے لیکن ابھی تک ان کے حق میںکوئی فیصلہ نہیں سنایا گیا ہے، وہیں مظاہرین نے کہا کہ حکومت کے دست بردار ہونے سے ہم اپنی مانگوںکو بالائے طاق نہیں رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر موصوف سے کچھ امید کی کرن نظر آرہی ہے حالانکہ وہ بھی ابھی تک ہمارے معاملات کو لیکر خاموش ہیں۔ جب تک ہمارے حق میں ایک خوش آئند قدم نہیں اٹھایا جاتا تب تک ہم سب یوں ہی کام کاج بند رکھیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا