’لوگوں کو زمین اور نوکریوں کاتحفظ چاہئے‘

0
0

کل جماعتی میٹنگ کا کوئی نتیجہ ہی نہیں نکلا: اجے سدھوترا
یواین آئی

جموں؍؍نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر اجے سدھوترا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ کْل جماعتی میٹنگ کا کوئی نتیجہ ہی برآمد نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی حدی بندی اور انتخابات کے بعد ریاستی درجہ بحال کرنے کی بات کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو زمین اور نوکریوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی جانی چاہئے تھی۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار ایک مقامی نیوز چینل کے ساتھ ایک مختصر گفتگو کے دوران کیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘وزیر اعظم کے ساتھ کْل جماعتی میٹنگ ایک صحیح سمت میں اٹھایا جانے والا صحیح قدم تھا، جموں، کشمیر اور لداخ کے لوگوں میں کافی امیدیں بڑھ گئی تھیں لیکن اس میٹنگ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا’۔ان کا کہنا تھا کہ اس قدر اعلیٰ سطحی میٹنگ کا کوئی نتیجہ نہ نکلنے سے سوالات پیدا ہوتے ہیں۔موصوف لیڈر نے کہا کہ اس میٹنگ میں کم سے کم جموں و کشمیر کے لوگوں کو زمین اور نوکریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی بات کرنی چاہئے تھی تاکہ لوگوں کی پریشانیاں دور ہوجاتیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا حد بندی کے بعد ریاستی درجے کی واپسی کی بات کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی ناراضگی کو دور کرنے کی ضرورت ہے اور جو پارلیمنٹ میں ریاستی درجے کی واپسی کا وعدہ کیا گیا اس کو پورا کیا جانا چاہئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا