ڈرون کے خطرے کے درمیان بی ایس ایف انسپکٹر جنرل نے جائزہ لیا

0
0

یواین آئی

جیسلمیر؍؍پاکستانی سرحد سے مسلسل بنتے جا رہے ڈرون کے خطرے کے تناظر میں بارڈر سکیورٹی فورس کے اسپیشل انسپیکٹر جنرل ویسٹ سریندر سنگھ پنوار اور راجستھان فرنٹریئر کے انسپیکٹر جنرل پنکج گھومر نے آج جیسلمیر کے لونگیوالا سیکٹر سے متصل بین الاقوامی سرحد پر دورہ کرکے آپریشنل سرگرمیوں کے ساتھ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔مسٹر گھومر نے بی ایس ایف کے جوانوں کو ایک فوجی تقریب کے ذریعے خطاب کرکے انھیں اس ڈرون کے خطرے سے آگاہ کیا اور انھیں ہر وقت الرٹ اور مستعد رہنے کی صلاح دی۔ انہوں نے جوانوں کی اس مشکل صورتحال میں ڈیوٹی کے لیے شاباشی دی۔جیسلمیر وزٹ کے دوران انہوں نے بی ایس ایف کی 149 بٹالین کی منی فائرنگ رینج میں جوانوں کے فائرنگ کیپیبیلٹی کا جائزہ لیا، ساتھ ہی انہوں نے جیسلمیر میں 1022 توپ خانہ بٹالین کے کمانڈر ایس ایس پنوار سے توپ خانہ ریجیمینٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرکے ان کے کام کی تعریف کی۔ موجودہ حالات میں لونگیوالا سیکٹر میں ان کا یہ دورہ کافی اہم مانا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا