ریاسی میں مویشی اسمگلنگ کے خلاف سخت کاروائی

0
0

مختلف مقامات سے 20افراد کو حراست میں لیا ،72مویشی بازیاب
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍مویشی اسمگلنگ پر سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ریاسی پولیس نے بیس مویشی اسمگلروں کو حراست میں لیا اور72مویشی بازیاب کئے ۔اس دوران پولیس تھانہ ارناس کی ٹیم نے دو مویشی اسمگلر حراست میں لیے اور دو مویشی بازیاب کئے ۔وہیں اس ضمن میں ایک معاملہ زیر نمبر 62/2021 U/S 188 IPCدرج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔اس دوران پولیس تھانہ چسانہ کی ٹیم نے پانچ اسمگلروں کو حراست میں لیے اور ان کے قبضے سے پندرہ مویشی بازیاب کئے جبکہ اس سلسلے میں ایک معاملہ زیر نمبر 24/2021 U/S 188 IPC & 11 PC درج کر لیا گیا ہے ۔وہیں پولیس تھانہ مہور کی ٹیم نے دو مویشی اسمگلروں کو حراست میں لیکر چار مویشی بازیاب کئے اور اس ضمن میں ایک معاملہ زیر نمبر 41/2021 U/S 188/IPCکر لیا گیا ہے۔اس کاروائی کے دوران پولیس تھانہ ارناس کی ٹیم نے دو مویشی اسمگلروں کو حراست میں لیتے ہوئے چار مویشی بازیاب کئے جبکہ اس سلسلے میں ایک معاملہ زیر نمبر 65/21 U/S 188 IPC 11 PCدرج کر لیا گیا ہے ۔وہیں پولیس تھانہ ارناس کی ایک ٹیم نے پانچ مویشی اسمگلروں کو حراست میں لیتے ہوئے سات مویشی بازیاب کئے جبکہ اس ضمن میں ایک معاملہ زیر نمبر 66/2021 U/S 188 IPCدرج کر لیا گیا ہے ۔وہیں پولیس پوسٹ دیول کی ایک ٹیم نے پندرہ مویشی بازیاب کرتے ہوئے دو مویشی اسمگلروں کو حراست میں لیا ۔تاہم پولیس پوسٹ شجر کی ٹیم نے ایک مویشی اسمگلر کو حراست میں لیتے ہوئے دس مویشی بازیاب کئے جبکہ اس ضمن میں ایک معاملہ زیر نمبر 43/2021 U/S 188 IPC پولیس تھانہ مہور میں درج کر لیا گیا ۔وہیں پولیس تھانہ چسانہ کی ٹیم نے ایک مویشی اسمگلر کو حراست میںلیتے ہوئے پندرہ مویشی بازیاب کئے اور اس سلسلے میں ایک معاملہ زیر نمبر 26/2021 U/S 188 IPCدرج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا