فوج کی جانب سے پونچھ کے درابا میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بیداری پروگرام کا انعقاد

0
0

مقامی نمائندگان سر پنچوں اور پنچوں نے کی شرکت ، کووڈ ویکسینین پر جانکاری حاصل کی
لازوال ڈیسک
پونچھ //کووڈ19 وبائی مرض نے ملک کے تمام حصوں کو متاثر کیا ہے اور اس نے غیرمعمولی نقصان کیا ہے۔ خطے میں امن ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی کوششوں کے تسلسل میں فوج نے یہاں ضلع پونچھ کے درابا میں ایک امیٹی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جبکہ کوویڈ 19 وبائی مرض کی جاری پابندیوں کی وجہ سے مذکورہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد کی گئی تھی۔ ویڈیو کانفرنسنگ میں تمام کمیونٹیز کی نمائندگی کرنے والے مقامی رائے دہندگان ، سرپنچوں اور نمبر داروں کی شرکت موجودہ خطرہ کی طرف مقامی لوگوں کی سنجیدگی کا اشارہ ہے۔ کانفرنس کے دوران بنیادی توجہ کووڈ19وبائی مرض کی حفاظتی اور ویکسینیشن تھی۔ ٹیلی کانفرنس کے ذریعے مقامی لوگوں کو . cowin.gov.in ذریعہ ویکسینیشن ڈرائیو کے تیسرے مرحلے میں اپنے آپ کو اندراج کرنے کے لئے آن لائن طریقہ کار کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔ وہیں اس دوارن شرکاء نے فوج کی کاوشوں کو سراہنا کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا