جموں صوبہ کے 10ڈائٹ سینٹروں سے 50فکلٹی ممبران نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
جموں//پرنسپل سیکرٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن بی کے سنگھ کی ہدایات پر ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی جموں و کشمیر پروفیسر وینا پنڈتا کی رہنمائی میں اور سریندر کمار کی مجموعی نگرانی میںمنعقدہ تین روزہ تربیتی فکلٹی پروگرام آج یہاں اختتام ہوا ۔جبکہ اس پروگرام کا افتتاح ڈائریکٹر پروفیسر وینا پنڈتا نے کرتے ہوئے شرکاء کو تربیت کے بارے میں منظم انداز کی اہمیت سے آگاہ کیا اور آنے والے تمام تربیتی پروگراموں میں اسی کو اپنائے رکھنے پر زور دیا۔وہیں استقبالیہ خطبہ جائنٹ ڈائریکٹر ایس سی آر ٹی سریندر کمار نے دیا۔ جبکہ اس پروگرام کا مقصد تربیتی پروگرام کے انعقاد سے قبل تربیت کے عمل کی ضروریات کے تجزیہ کے حوالے سے ڈائٹ فیکلٹی کے درمیان علم اور صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے ، جس سے ملازمت میں ان کی شمولیت میں اضافہ ہوسکتا ہے اور اس وجہ سے ملازمت کی اطمینان میں اضافہ اور سیکھنے کے نتائج کو حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ جبکہ یہ پروگرام نظریاتی اور عملی تجربات کا امتزاج تھا جس میں بحث و مباحثے ، وسائل کے لیکچرز ، انٹرایکٹو سیشنز ، گروپ سرگرمیاں وغیرہ شامل تھے۔ وہیںجموں ڈویژن کے 10 ڈئٹ سینٹروں کے پچاس آفسران نے اس پروگرام میں شرکت کی اور ریسورس پرسنز کی جانب سے دی گئی تربیت کو حاصل کیا ۔