سری نگر// وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں ایک غیر مقامی سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیاحتی مقام سونہ مرگ میں جمعے کے روز مہاراشٹرہ سے تعلق رکھنے والے ایک 50 سالہ سیاح کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت آکاش وجے شرما ساکن سروج نگر مہاراشٹرہ کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متوفی سیاح کی لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔