ضلع ڈوڈہ کے گندو بھلیسہ علاقے میں ڈرائیور زایسوسیشن نے کیا احتجاجی مظاہرہ،ڈرائیوروں کی پکار گورنر انتظامیہ کے دربار
عشرت وانی
بھلیسہ؍؍ڈوڈہ کے علاقے بھلیسہ میں آج سومو ڈرائیور ایسوسی ایشن کے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ آپ کو بتادیں کہ مقامی انتظامیہ نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لوگوں سے اضافی کرایہ وصول نہ کریں اور 4 سے زائد مسافروں کی نشست نہ لگائیں۔انہی ڈرائیوروں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس وقت اس کرایے پر گاڑی نہیں چلاسکتے کیونکہ تیل کی قیمتیں آسمانوں کی سطح پر ہیں۔ڈرائیور اسٹیشن کے صدر جعفر حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا بے روزگاری آسمان کو چھو رہی ہے جتنے بھی ڈرامے ہیں سب بھی نوجوان ہیں اور سبھی اچھے پڑھے لکھے ہیں لیکن بے روزگاری کی وجہ سے اپنا پیٹ پالنے اور پریوار کو پالنے کے لیے ڈرائیوری کا راستہ اپنایا تھا اس میں بھی ظلم و زیادتی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا اگرچہ سال2015 میں ریٹ لسٹ نکالا گیا تھا لیکن سال2015 میں تیل کی قیمتیں اتنی نہیں تھی جبکہ سال 2021 میں ڈیزل 92 روپے اور پٹرول 102 روپے پر لیٹر خریدنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا جس طرح سے انتظامیہ کی جانب سے ریٹ دیے گئے ہیں۔ اس میں ہمارے تیل کی بھی اصولی نہیں ہو رہی ہے جسے گھر پریوار کو چلانا کافی مشکل ہو گیا ہے انہوں نے انتظام سے مانگ کی ہے تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھ کر ریٹ لسٹ دی جائے جس سے ہمیں بھی گھر پریوار چلانے میں آسانی ہوگی اس دوران اپنی پارٹی کے قاری کرتا مہران انجمن میر بھی موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کے ساتھ سراسر ناانصافی کی جارہی ہے جس طرح سے تیل کی قیمتوں کو بڑھایا گیا ہے۔ اسی طرح سے چاہئے کہ گاڑیوں کا کرایہ بھی بڑھایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ بھی چیزوں میں ریٹ کو بڑھایا گیا ہے تو ڈرائیور پرانے ریٹ پر گاڑیاں کیسے چلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھی پڑھے لکھے نوجوان اپنا روزگار خود ڈرائیو کر کے ہم آرہے ہیں لیکن اب شاید ان کو اس سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا کیونکہ جس طرح سے تیل کی قیمتوں کو بڑھایا گیا ہے۔ ایسے میں گاڑیوں کا چلنا بڑا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ اور سرکار اور ضلعی انتظامیہ سے مانگ کی ہے ۔ڈرائیور حضرات کے ساتھ انصاف کیا جائے اور انہیں ان کا حق دیا جائے۔