معروف سیاسی و سماجی رہنما چودھری نور الحسن اس دُنیا کو الوداع کہہ گئے

0
0

درماڑی، مہور ،گلاب گڑھ کے تمام سیاسی و سماجی لیڈران نے کیا گہری رنج و تعزیت کا اظہار
شاہ نواز

ریاسی؍؍ گزشتہ شب ناموار معروف و بلند پائہ شخصیت کے مالک چودھری نور الحسن اس دْنیا فانی کو خیر آباد کہہ گئے۔ یہ خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر طرف سے دُکھ و تعزیت بھرے پیغامات شروع ہوگئے۔ معروف سیاسی و سماجی رہنما چودھری نور الحسن گزشتہ انیس روز سے بیمار تھے جو سرینگر میں زیر اعلاج تھے لیکن آخر جمعرات کی شام آٹھ بجے زندگی اور موت کی کشمکش میں آخر زندگی کی جنگ ہار کر اس دْنیا فانی کو خیرآباد کر گئے ۔ان کو دوران شب ہی سرینگر سے ضلع اننت ناگ کے لیسر میدان پہنچایا گیا جہاں پر اْن کو موسم گرما کے رہایش تھی اور وہاں پر ہی جمعہ کے روز دن کے دس بجے اْن کی نماز جنازہ ادا کی گئیجس میں ہزاروں لوگوں کی شرکت کے بعد پْرنم آنکھوں کے ساتھ سْپرد خاک کیا گیا۔یاد رہے کہ چودھری نور الحسن علاقہ (ٹھلو) کے مکمل رہایشی تھے اور آج گرما کے موسم کے کشمیر میں مْقیم تھے۔دراثنا مرحوم سماج و علاقہ کی فلاہ و بہبود کے لئے ہمیشہ فکر مند رہے، چودھری نور الحسن بہترین شخصیت و بہترین حْسن و اخلاق کے مالک تھے۔ مرحوم کی کمی مہور درماڑی گلاب گڑھ میں ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔مرحوم کی وفات کنبہ کے لئے ہی نہیں بلکہ پورے علاقہ کے لئے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔ آج علاقہ ٹھلو ہی نہیں بلکہ تمام اسمبلی حلقہ گلاب گڑھ ایک بْلند پایہ شخصیت کے سایہ سے محروم ہوگیا۔ مرحوم کی موت سے اْن کی کنبہ یا گاؤں میں نہیں بلکہ اسمبلی حلقہ گلاب گڑھ میں ایک ماتم سا ماحول چھا گیا ہے۔ چودھری نور الحسن کی وفات پر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و ڈی ڈی سی ممبر مہور عبدالالغنی ملک، اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر اعجاز احمد خان، سابق ممبر اسمبلی گلاب گڑھ ممتاز احمد خان، پی ڈی پی کے سٹیٹ سیکریٹری جموں و کشمیر و ضلع صدر ریاسی ایڈوکیٹ شفیق الرحمان بٹ، ڈی ڈی سی ممبر مہور ماسٹرمحمد اسرئل، سیاسی و سماجی کارکْن شبیر احمد چوپان، جیکے این پی پی کے لیڈر بشیر الدین کمار، سماجی کارکْن مشتاق احمد ملک، جہانگیر احمد مْغل ، و صحافی شاہ نواز نے گہرے رنج و صدمے کا اظہار کیا ہے۔ زیرفہرست سیاسی و سماجی اور ناموار تمام شخصیت نے مرحوم چودھری نورالحسن کے لئے دْعا کرتے ہوئے ربِ تعالیٰ لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا