شاہراہ پہ موت کاخونین رقص جاری

0
0

رام بن میں پھر سڑک حادثہ، پانچ ہلاک پانچ دیگر زخمی
یواین آئی

جموں؍؍جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعے کی شام ایک چھوٹی مسافر گاڑی کے سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ایس ایس پی رام بن پی ڈی نتیا نے بتایا کہ پولیس کنٹرول روم کو شام کے ساڑھے چار بجے مطلع کیا گیا کہ ڈگڈول کے قریب ایک سومو گاڑی سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی کیو آر ٹی، یو ٹی ڈی آر ایف اور بھارتی فوج جائے واردات پر پہنچی اور بچائو آپریشن شروع کیا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ حادثے کی شکار ہونے والی گاڑی رام بن سے رامسو جا رہی تھی۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ضلع رام بن سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد بھی پانچ ہے جنہیں علاج و معالجہ کے لئے ضلع ہسپتال رام بن میں داخل کرایا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کے سلسلے میں پولیس تھانہ رام بن میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔بتا دیں کہ 30 جون کو اسی ضلع میں قومی شاہراہ پر ایک مسافر بردار گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک دو سالہ بچے سمیت چار افراد از جان ہو گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا