محکمہ آر اینڈ بی ہوش کے ناخن لے ،آبادی کو نظرانداز کرکے جنگلات اراضی میں عمل دخل رفاع عام کے منافی : جاوید چوہدری
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍ بلاک سرنکوٹ کی پنچایت وسطی مرہوٹ میں جہاں آزادی سے لے کر آج تک کوئی رابطہ سڑک نہیں نباڑ اسکیم کے تحت ایک منظور شدہ سڑک جو کہ عیدگاہ مرہوٹ تا سولیاں کے نام سے کاغذوں میں منظور ہے آج پھر سروے کے وقت پوری پنچایت سے باہر جنگل میں سروے کر دیا گیا جس کا پنچایت ہذا کی عوام کو کوئی فائدہ نہیں ایک آدمی کے مفاد کی خاطر پورا محکمہ روڈ کو برباد کرنے پر تلا ہوا ہے ۔پریس کے نام جاری بیان میں سرپنچ حلقہ مڈل مرہوٹ جاوید چوہدری نے کہا کہ میری پنچایت میں سات وارڈزیں جن میں سے ایک وارڈ تو ہم نے تحت اسکیم بیک ٹو ولیج ایک روڈ لنک دیا باقی سبھی وارڈز رابطہ سڑک سے محروم ہیں مگر جو سڑک سچ میں غریب عوام کو تعمیر و ترقی کی طرف لے جا سکتی تھی وہ آج غلط سروے کی وجہ سے عوام کے ساتھ دھوکا بازی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایکسن پونچھ آر اینڈ بی سے فوری بات کی مگر کوئی خاص جواب نہیں ملا ۔جاوید چوہدری نے کہا اگر رقبہ جنگلات میں سڑک دینی تھی تو ایک بڑا سوال یہ اٹھتا ہے کہ پھر یہ عوام کے کس کام کی ہے ۔انہوں نے محکمہ سے یہ بھی سوال کیا کہ ایک آدمی کے مفاد کی خاطر کیا باقی عوام کو آپ کس جرم کی سزا دے رہے ہیں ۔انہوں نے محکمہ آر اینڈ بی کے سرنکوٹ سب ڈویژن و ضلع پونچھ کے ڈویڑن کو رشوت خوری کا اڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متعدد سڑکیں پیسے لے کر خراب کی ہیں جہاں عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا الٹے عوام کی قیمتی جانیں بھی گئی ہیں جس کی طرف کسی نے آج تک توجہ نہیں دی۔ جاوید چوہدری نے کہا اگر محکمہ نے سروے درست نہ کیا تو پنچایت کی عوام معہ پنچایت باڈی محکمہ کے خلاف احتجاج کرے گی جس میں محکمہ کے سب معاملات طشت از بام ہوں گے۔