سڑکوں کی ا ور پلوں کی حالتِ زارسے عوام پریشان حال

0
0

ضلع ترقیاتی کمشنرمرمتی کام کیلئے فوری وعملی اقدامات اُٹھائیں:گلشن آراء شیخ
مشتاق احمد دیو

کشتواڑ؍؍ضلع ترقیاتی کونسلر ڈوڈہ گلشن آرا شیخ نے ایک بیان میں ضلع انتظامیہ ڈوڈہ سے کہا ھے کہ وہ ڈوڈہ کے دور دراز علاقوں میں قابل مرمت رابطہ سڑکوں اور قابل تجدید و مرمت پلوں کی تجدید ومرمت کا کام جلد سے جلد شروع کرے تاکہ وہاں کی، عوام سڑکوں کی ا ور پلوں کی وجہ سے درپیش مشکلات سے نجات حاصل کر سکیں گلشن آرا شیخ نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ ان نالوں کا جایزہ لیں جو موسم برسات میں زمینداروں اور راہگیروں کے لیے باعث پریشانی ہو جاتے ہیں نیز زمینوں کے نقصان کے باعث بن جاتے ہیں گلشن آرا شیخ نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ خصوصاً محکمہ باغات کے حکام سے کہا ھے کہ وہ باغات کے مالکان کی سہولیت کے لیے ڈوڈہ میں ایک اچھی سی میوہ منڈی قایم کرنے کو یقینی بنایں تاک وہ تیار میوہ ایک جگہ پر بیچا کریں اور عوام بھی معقول قیمتوں پر یہ میوہ خرید پایا کریں ڈوڈہ کے کیئ￿ دیہات کے لوگوں نے گزشتہ دنوں گلشن آرا شیخ ضلع ترقیاتی کونسلر ڈوڈہ سے ملاقات کی اور مختلف دیہات کے دورہ کرنے کی دعوت دی کونسلر صاحبہ نے انہیں یقین دلایا کہ وہ بہت جلد ان ودیگر علاقوں کے دورہ کا پروگرام ترتیب دیں گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا