نئ دہلی //ڈیٹا اینالیٹکس فرم سینسر ٹاور کے مطابق واٹس ایپ نے جب سے بدھ وار سے اپنی پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا ہے تب سے سگنل اور ٹیلیگرام میں اچانک اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
پچھلے ہفتے کے مقابلے میںجنوری کے پہلے ہفتے میں واٹس ایپ ڈائون لوڈ کرنے میں 11 فیصد کمی آئی ہے ۔ واٹس ایپ کو 1 سے 7 جنوری کے درمیان عالمی سطح پر 10.5 ملین صارفین نے ڈا ئون لوڈ کیا تھا۔
پچھلے ہفتے کے مقابلے میںجنوری کے پہلے ہفتے میں واٹس ایپ ڈائون لوڈ کرنے میں 11 فیصد کمی آئی ہے ۔ واٹس ایپ کو 1 سے 7 جنوری کے درمیان عالمی سطح پر 10.5 ملین صارفین نے ڈا ئون لوڈ کیا تھا۔
جبکہ جنوری کے پہلے ہفتے میں صارفین نے 280000 سے زیادہ ایپ اسٹور اور گوگل پلے کے ذریعے سگنل کو ڈائون لوڈ کیا ، جس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وہیں ٹیلیگرام کو 2021 میں پہلے ہفتے میں عالمی سطح پر 7.2 ملین صارفین نے ڈا ئون لوڈ کیا۔
سگنل کی مقبولیت میں مزید اضافہ تب ہوا جب واٹس ایپ کی جانب سے اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کرنے کے بعد سگنل کے سی ای او نے ٹویٹ میں، "سگنل استعمال کریں” کا اعلان کیا تھا۔
واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی نے حفاظتی خدشات کو جنم دیا ہے کیونکہ ایپ اب صارفین سے فون نمبر کے علاوہ لوکیشن کی ڈیمانڈ کرتا ہے ۔
اپنی حفاظتی پالیسی کے بارے میں واٹس ایپ نے کہا کہ وہ تیسری پارٹی کو خدمات فراہم کرنے والوں اور فیس بک کی دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے تاکہ وہ اس کی خدمات کو چلانے ، فراہم کرنے ، بہتر بنانے ، سمجھنے ، کسٹمائز کرنے ، مدد اور مارکیٹ میں اضافہ کرنے میں مدد کر سکے گا۔