چوہدری حسن پرواز نے گوجری ادب کی فلاح کیلئے بے مثال خدمات انجام دی: نذیر احمد قادری

0
0

ایم شفیع رضوی

جموں؍؍ ادارہ اسلامیہ فاطمہ الزہرہ کے بانی و سرپرست اعلیٰ مفتی نذیر احمد قادری نے چوہدری حسن پرواز کو ریڈیو کشمیر جموں کے گوجری شوبہ سے ریٹائرمنٹ پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری موصوف نے گوجری زبان و ادب کے لئے انتک محنت کرکے گوجری زبان کو ایک بلند مقام تک پہنچانے میں مثالی کردار پیش کیا جسے صدیوں تک یاد رکھا جائے گا ۔مفتی موصوف نے مزید کہا کہ ہمیں امید کرتے ہیں کہ چوہدری حسن پرواز صاحب اپنی مادری زبان کی فلاح اور بہبود کے لئے مزید اپنی قوم کے نوجوانوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے تاکہ گوجری زبان و ادب میں مزید اضافہ اور ترقی ہو سکے ۔مفتی نذیر احمد قادری نے اپنی قوم کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری حسن پرواز کی طرح وہ بھی اپنی زبان اور ادب کے لئے زیادہ سے زیادہ اپنی خدمات انجام دیں تاکہ گوجری زبان مزید ترقی کر سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا