ننگالی صاحب سائیں با با بلاک میں محکمہ موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ آیا حرکت میں

0
0

عوام نے اے آر ٹی او پونچھ کے کام کو سراہا:لازوال کی خبر کا اثر
ماجد چوہدری

پونچھ؍؍لازوال میں شائع ہوئی خبر پر اے آر ٹی او پونچھ کا بلاک ننگالی صاحب سائیں با با کے ڈرائیوروں پر اثر دیکھنے کو ملا ہے۔وہ اشخاص جنہوں نے بتایا تھا کہ اس سڑک پر گاڑی والے من مانا کرایہ وصول کرتے ہیں اور ہر سٹاپ پر کرایہ فیکس 50 روپے بڑی گاڑی اور 100 روپیہ چھوٹی گاڑی کا وصولا جا رہا ہے آج انہوں نے بتایا ہے کہ اے آر ٹی او پونچھ نے اس پر بروقت کاروائی کر کے ہمارے ساتھ انصاف کیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ اے آر ٹی او پونچھ نے بہت جلد ان کی فریاد سن کر من مانا کرایہ وصول کررہے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی اور اس قدم کے لیے وہ ان کی سراہنا کرتے ہیں حالانکہ اس کو لیکر ڈرائیوروں نے آج گاڑیاں اس سڑک پر بند رکھیں لیکن عوام نے بتایا ہے کہ وہ اے آر ٹی او پونچھ کے قدم کی سراہنا کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد سے جلد اس سڑک پر چل رہی گاڑیوں کا کرایہ متعین کریں۔یاد رہے روزنامہ لازوال میں دو دن قبل علم دین نامی شخص نے خبر کے حوالے سے بات کی تھی اور آج اس پر کاروائی کو لیکر اس نے روزنامہ لازوال کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی آواز کو انتظامیہ تک پہنچایا اور اس پر کاروائی ہوئی ، ورنہ آج تک ہم گوہار لگاتے رہے لیکن کسی نے سنی ہی نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا