ساوجیاں منڈی دریا میں 12سالہ بچی غرقاب

0
0

دوسرے روز بھی بڑے پیمانے پر تلاش جاری
ریاض ملک

منڈی؍؍ منڈی کے سرحدی علاقع بیدار میں کل اس وقت قیامت برپاہوگئی۔جب ایک بارہ سال کی بچی دریاکے کنارے سے اچانک پاوں پھسلنے سے دریا میں جاگری۔جب تک گھر والوں کو خبر لگتی تب تک بچی تیز رفتار ساوجیاں منڈی دریا کی لہروں کی نظر ہوچکی تھی۔آسیہ بیگم دختر محمد شریف ساکنہ بیدار کی یہ بچی دوسرے بچوں کے ساتھ کپڑے دھونے کی غرض سے نکلی تھی۔اچانک پاوں پھسلنے سے دریا میں جاگری بچوں نے گھروالوں کو اطلاع دی۔جس کے بعد سے ضلع پونچھ سے بچاو کاروائی ٹیم پولیس اور مقامی لوگ بڑے پیمانے پر تلاشی کررہے ہیں۔لیکن ابھی تک نعش کا کچھ بھی پتہ نہیں چل پایاہے۔ ضلع پولیس افسر نے موقع پر جاکر حالات اور واقعات کا جائزہ لیا۔اور یہ امید ظاہر کی جس طرح تلاش جاری ہے۔جلد ہی بچی کی نعش برآمد ہوسکتی ہے۔ البتہ دریا دشوار گزار ہونے کے ساتھ بہاو بھی بہت تیز ہے۔ پھر بھی کاروائی جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا