ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ زراعت و اِمداد باہمی نے آئی آئی کے ایس ٹی دُوسو کا دورہ کیا

0
0

حکومت زعفران کی قدیم شان کو بحال کرنے کیلئے پُر عزم ہے۔ووِیک اَگروال
پلوامہ؍ ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ زراعت و اِمداد باہمی ووِیک اَگروال نے اپنے پانچ روزہ دورے کا آغاز اِنڈیا اِنٹرنیشنل کشمیر ٹریڈنگ سینٹر دُوسو پانپور میں زعفران کے لئے سٹیٹ آف آر ٹ لیبارٹری کم اِی اکیوشن پلیٹ فارم کا دور ہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے سینٹر میں مختلف سہولیات کامعائینہ کیا جس میں سٹگماعلاحدگی ، کولڈ سٹوریج یونٹ ، ہائی ٹیک کوالٹی کنٹرول لیبارٹری ،ڈرائیونگ ، پیکیجنگ سیکشن اور اِی نیلامی پلیٹ فارم شامل ہیں۔ناظم زراعت کشمیر نے اُنہیں زعفران کے تحفط ، گریڈنگ اور مارکیٹنگ کی مختلف سہولیات کے بارے میں جانکاری دی۔اِی نیلامی سینٹر کے دورے کے دوران انہیں ناظم زراعت نے جانکاری دی کہ اِی نیلامی زعفران کاشت کاروں کو اَپنی پیداوار میں زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے لئے ایک مناسب پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جس سے علاقے کے معیشت کو فروغ ملتا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری ووِیک اَگروال نے کہا کہ آئی آئی کے ایس ٹی سی اسٹیبلشمنٹ روایتی زعفران شعبے کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے کشمیر زعفران کے لئے این اے بی ایل ایکریڈ یٹ آئن اور جی آئی کے حصول کے لئے محکمہ کی سراہنا کی اور اُنہوں نے مزید کہا کہ زعفران کی تجارت کو فروغ دینے میں یہ بہت منافع بخش ثابت ہوگا کیوں کہ خریداروں کو پیداوار کے معیار سے متعلق یقین دہانی حاصل ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ آئی کے ایس ٹی سی کا قیا م زعفران کی قدیم شال کو بحال کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وادی کے کاشت کار اور ملک بھر میں خریداروں کو اَپنی پیداوار کا زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے لئے اِن ہائی ٹیک سہولیات خدمات کو اِستعمال کرنا چاہیئے۔بعد میں ایڈیشنل سیکرٹری نے علاقے کے ترقی پسند زعفران کاشت کاروں کے ساتھ ایک تفصیلی استفساری میٹنگ منعقد کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ حکومت زعفران شعبے کو ترقی دینے میں ہرطرح کی مدد فراہم کرے گی۔اِس موقعہ پر ناظم زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال نے آئی کے ایس ٹی سی دُوسو کی جانب سے زعفران کاشت کاروں کو فراہم کردہ کام اور خدمات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔اُنہوں نے نیشنل زعفران مشن کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ مرکز نے زعفران کاشت کاروں کے لئے اِی ۔نیلامی پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے جہاں وہ قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر عملی طور پر تجارت کرسکتے ہیں۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل ہارٹی کلچر اعجاز احمد بٹ ، جوائنٹ ڈائریکٹرایگری کلچر ایکسٹنشن کشمیر ایم قاسم گانی اورمحکمہ کے اعلیٰ اَفسران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا