جموں میں T20 کرکٹ میچ میں 5 وکٹ حاصل کر کیاعزاز سے سرفراز کیا گیا
حافظ قریشی
کٹھوعہ؍؍ جموں میں جگٹی کرکٹ لیگ کی جانب سے20 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پانچواں مقابلہ کے سی سپورٹس کلب اور ٹائیگر الیون جموں کے درمیان میں کھیلا گیا ۔کھیلے گئے اس مقابلے میں کے سی کرکٹ کلب نے جموں الیون کو 120 رن سے شکست دے دی۔اس دلچسپ میچ میں بنی کے نوجوان نہال گجھوریہ نے بنی کا نام روشن تو کیا ہی مگر باقی نوجوان کے دلوں میں کھیل کود کا شوق بھی پیدا کیا۔ کٹھوعہ ضلع کے پسماندہ علاقہ سب ڈویژن بنی میں ہر طرف نہال کی سراہنا کی جارہی ہے۔بلے بازوں کو اپنی گیند بازی سے پریشان کرکے نہال نے چار آور میں 17 رن دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اس مقابلے میں نہال گھجوریہ اپنی ٹیم کیلئے بہترین کھلاڑی اْبھرے ہیں۔ تاہم انہیں جموں میں اس T20 کرکٹ میچ میں 5 وکٹ حاصل کرنے کے بعد اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔اور اس موقع پر نہال گجھوریہ نے ’’لازوال‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ اسی طرح ٹیم آگے بھی کھلتے رہے گی اور ٹورنمنٹ میں اسی طرح بنی کے لوگوں کی دعاؤں کے بدولت میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کررونگا اور اسطرح خطاب کو اپنے نام کر کے اپنے علاقے کیلئے علاقہ کا نام روشن کرتا رہوں گا۔