جہاں عوام ایک مہینے سے پینے کے پانی کے لئے تڑپ رہی ہے
دلشاد احمد
بدھل؍بدھل علاقہ کی پنچایت گھبر کی وارڈ نمبر5کی عوام پینے کے صاف پانی کے لئے ترس رہی ہے تاہم محکمہ جل شکتی گھری نیند میں سویا ہوا ہے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے ملازموں کے لیے کہا کہ جب بھی ہم رابطہ قائم کرتے ہیں تو ہمیں ٹال مٹول کر کے ہماری بات کو ٹال دیا جاتا ہے۔وارڈنمبر5 کے لوگوں نے جموں کشمیر کی لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں زمینی سطح کے سارے کھوکھلے دعوے نظر آرہے ہیں ۔وارڈ نمبر 5 میں پچھلے ایک مہینے میں کوئی بھی محکمہ جل شکتی کا ملازم پانی کی پائپ لا ئن پر نہیں پہنچا۔لوگوں نے ڈپٹی کمشنر راجوری سے اپنی مدد کی اپیل کی ہے کہ ہماری پانی کی مشکلات کو جلد حل کیا جائے۔ اگر ہمیں پانی نہیں ملا تو ہم آنے والے دنوں میں سڑکوں پر نکل آئیں گے اور زبردست احتجاج کریں گے۔جون اور جولائی کے مہینے کی گرمی میں پانی کے ایک ایک قطرے کی ضرورت ہوتی ہے پر وہیں ہم لوگ ایک مہینے سے پانی کی بوند کے لیے تڑپ رہے ہیں۔اور انتظامیہ خواب غفلت میں ہے۔