امبیڈکر کے مساوی سماج کے خواب کوبی جے پی کررہی ہے پورا:کووند

0
0

کہا’ بھوتو سبب منگلم‘پر عمل کرنا جمہوریت میں ہر حکومت کا فریضہ ہے
یواین آئی

لکھنو؍؍صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے منگل کو کہا کہ مرکزی اور اترپردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)ڈاکٹر امبیڈکر کے مقصد مساوی سماج کو صحیح معنوں میں پائے تکمیل تک پہنچا رہی ہے۔لوک بھون میں منگل کو بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر اسمارک اور کلچر سنٹر کا ورچول سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما موجود تھے۔مسٹر کووند نے کہاکہ بھگوان بدھ کے جملے ’ بھوتو سبب منگلم‘(عوام کی بھلائی)پر عمل کرنا جمہوریت میں ہر حکومت کا فریضہ ہے۔بھگوان بدھ کے نظریات سے متاثر ڈاکٹر امبیڈکر کے مساوی سماج کے تصور کو بی جے پی کی حکومتیں پوری کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر امبیڈکر نے 93سال پہلے آج ہی کے دن مساوی سماج کے نظریہ کے ساتھ’سمتا‘نامی اخبار کی اشاعت شروع کی تھی۔ ان کی مکمل زندگی مساوی سماج کی تشکیل کے لئے ہی وقف رہی۔انہوں نے اپنی اسی خواہش و کوشش سے آئین میں بھی مساوات کا ذکر کیا ہے ان کے دل و دماغ میں مساوی اور ہم آہنگی گونجتی رہتی تھی۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ مساوی سماج کے مقصد کے ساتھ 93سال پہلے شروع کیا گیا بابا صاحب کی سفر کے آج ہم سب گواہ بنے ہوئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ لکھنو سے بابا صاحب کو خاص لگاو تھا اور وہ لکھنو اکثر آنا چاہتے تھے۔مرکزی حکومت بابا صاحب سے منسلک مقامات کو پنچ تیرتھ مقام کے طور پر فروغ دے رہی ہے جس میں مدھیہ پردیش میں مہو، ناگپور میں دیکچھا مقام پر اسمارک، ممبئی میں چیتنیہ زمین پر بابا صاحب امبیڈکر اسمارک نئی دہلی میں امبیڈکر انٹرنیشل سنٹر ور علی ور روڈ پر امبیڈکر میموریل شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی روایت کو ا?گے بڑھاتے ہوئے اترپردیش حکوم تنے یہاں ڈاکٹر بھیم راو امبیدکر اسمارک اور کلچر سنٹر کا افتتاح کیا، یوپی حکومت کی اس اقدام کے لئے جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا