’فنڈز اور وسائل کی کوئی رکاوٹ نہیں ‘

0
0

حکومت دیہی اور شہری جموں و کشمیر کے مابین پائے جانے والے فرق کو ختم کرنے کیلئے پُر عزم :ایل جی سنہا
لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا،کہامیگا انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کو تیز کریں
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج( پی ایم ڈی پی ) کے پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یو ٹی میں میگا انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کی پیش رفت کو تیز کرنے کیلئے ، اگر کوئی ہو تو ، معاملات کے فوری حل پر زور دیا ۔ میٹنگ میں پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کیلئے ایکشن پر مبنی نقطہ نظر اپناتے ہوئے اصلاحات لانے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے انتظامی سیکرٹریوں اور عمل آوری ایجنسیوں کے ذمہ داران کو دی جانے والی متعدد اہم ہدایات کا مشاہدہ کیا گیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں ، چیف انجینئران اور عمل آوری ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران سے پروجیکٹوں کی موجودہ صورتحال طلب کی ، جنہوں نے آئندہ کا عمل اور آج تک حاصل ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی کی مجموعی ترقی کیلئے پروجیکٹوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہاں فنڈس اور وسائل کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور حکومت دیہی اور شہری جموں و کشمیر کے مابین پائے جانے والے فرق کو ختم کرنے کیلئے پُر عزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم لائنز پر عمل کریں ، کام کی رفتار کو تیز کریں ، غیر ضروری طور پر بڑھی ہوئی ٹایم لائنوں کو کم کریں اور وسائل کو متحرک کریں تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تاخیر کی وجہ سے عوام کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کچھ اہم پروجیکٹوں کی ٹائم لائنوں کو پہلے سے طے کرنے کیلئے مخصوص ہدایات جاری کیں تا کہ انہیں جلد سے جلد مکمل کیا جا سکے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پی ایم ڈی پی کے تحت جاری پروجیکٹوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے محکموں کو ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی کرنا لازمی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ میٹنگوں کے دوران دی گئی ہدایات کے نفاذ اور پیش نظر کام پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے کچھ منصوبوں پر عمل درآمد میں افسران کے پیش کردہ امور کا نوٹس لیتے ہوئے ان امور کی ایک فہرست تیار کرنے کے لئے کہا جن پر حکومت ہندکاپرچم لگانے کی ضرورت ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے پیکیج کے تحت سڑکوں کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے سڑک رابطے کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا جو کسی بھی خطے کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ رام بن ۔ بانہال سڑک جیسے اہم لنک روڈپر متعلقہ ایجنسیوں کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے مزید بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کے مطابق کام کو بالخصوص صحت اور تعلیمی منصوبوں میں ترجیح دینے کے لئے کہا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ترقی یافتہ ڈھانچے کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے پر زور دیتے ہوئے افسران کو سخت ہدایات دیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ اِفتتاحی بنیادی ڈھانچے کے منصوبے لوگوں کی سہولیت کے لئے استعمال کئے جائیں۔انتظامی سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ سشما چوہان نے پی ایم ڈی پی کے تحت منصوبوں کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ شالین کابرا، پرنسپل سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج بپل پاٹھک، پرنسپل سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی دھیرج گپتا، پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار و بہبود کساناں نوین کمار چودھری، پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی روہت کنسل ،پرنسپل سیکرٹری تعمیرات عامہ شیلندر کمار، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار، پرنسپل سیکرٹری یوتھ اینڈ سپورٹس آلوک کمار ،کمشنر سیکرٹری لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ سریتا چوہان ، کمشنر سیکرٹری جل شکتی ایم راجو ، سیکرٹری ڈی ایم آر آر اینڈ آر سمرن دیپ سنگھ ، سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ کے علاوہ مختلف محکموں اور ایجنسیوں کے چیف انجینئران نے میٹنگ میں ذاتی طور اور سول سیکرٹریٹ میں ورچیول موڈ کے ذریعے میٹنگ میں حصہ لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا