ایف ایم پی ایچ ڈبلیو نسرین بی بی نے ریڈیو پروگرام ’ عوام کی آواز‘ میں

0
0

اپنے نام کا ذکرہونے پر بہت خوشی محسوس کی
سانبہ؍؍ضلع سانبہ کی ملٹی پرپز ہیلتھ ورکر ( ایف ایم پی ایچ) خاتون نسرین بی بی کایہ زندگی کا سب سے خوشی کا لمحہ تھا جب اُنہوں نے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’ عوام کی آواز ‘‘ میں سنا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے خطاب کے دوران اُن کے نام کا ذکر کیاہے۔ماہانہ پروگرام ’’ عوام کی آواز ‘‘ کا سوم قسط 20؍ جون 2021ء کو نشر ہوا جو لیفٹیننٹ گورنر نے فرنٹ لائن ورکروں ، کووِڈ وارئیروں کی محنت ، لگن اور اَنتھک کوششوں کے لئے وقف کیا تھا۔نسرین بی بی بڑی براہمنا کی رہائش پذیر ہے اور ایک طویل عرصے سے محکمہ صحت وطب میں کا م کر رہی ہیں ۔ وہ کووِڈ ۔19 ٹیکہ کاری مہم کے دوران اَپنی خدمات انجام دینے ، چھوٹے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے اور گھر گھر جا کر سروے کرنے سے پُر منڈل زون میں بہتر مشہور ہو گئی ہے۔نسرین بی بی کو یہ جان کر حیرانی ہوئی ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے ریڈیو پروگرام کے خطاب میں اُن کی خدمات کو تسلیم کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مریضوں کا علاج و معالجہ کرنا میرا کام ہے اور گزشتہ ایک ماہ سے میری ٹیم گھر گھر جارہی ہے تاکہ صد فیصد کووِڈ ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔نسرین بی بی نے فارغ وقت کے دوران اَپنی مصروفیات کے بارے میں اِستفسار کرنے پر کہا ہے کہ لوگوں کی مدد کرنا ہمیشہ میرا شوق تھا اور اَپنے فرصت کے وقت میں اَپنے علاقے میں سماجی کام کرنا چاہتی ہوں۔اُنہوں نے کہا ہے کہ کووِڈ وَبائی مرض کی دوسری لہر میں صحت کی دیکھ ریکھ کرنے والے کار کن اور ڈاکٹر طے شدہ گھنٹوں سے زیادہ کام کر رہے ہیں اور حکومت میں اعلیٰ اَفراد کی طرف سے اس کی پہچان واقعی خوشی اور اطمینان بخش ہے۔نسرین بی بی نے فخریہ اَنداز میں کہا کہ کووِڈ ویکسی نیشن مہم شروع ہونے کے بعد سے اُنہوں نے 10,000 لوگوں کو کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے ہیں۔اُنہوں نے کہا،’’گزشتہ مہینے ہی میں نے 45 برس عمر سے اوپر عمرکے زمرے میں بقیہ آبادی کا احاطہ کرنے کے لئے شروع کی گئی گھر گھر مہم میں 3000 اَفراد کو حفاظتی ٹیکے لگائے ہیں۔‘‘اُنہوں نے اَپنے آبائی ضلع سانبہ میں تیز رفتار ویکسی نیشن مہم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات قابل فخر ہے کہ یوٹی کے چار اضلاع میں سانبہ شامل ہے جہاں 45 برس عمر سے زیادہ عمر کے لوگوں کو صد فیصدہدف ٹیکے لگانے کاشرف حاصل ہوا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا