پینتھرس پارٹی کا مرکز میں قائم بھاجپا سرکارکے خلاف جموں میں زبرست احتجاج
لازوال ڈیسک
جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی نے آج یہاں مرکز میں قائم بھاجپا سرکار پر جموں خطہ کے ساتھ متصبانہ سلوک کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدر ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں ایک زبر دست احتجاج کیا ۔ مظاہرین بھاجپا حکومت کی جانب سے جموں خطے کو نظر ہر مسئلے میں نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے جموں کو علیحدہ ریاست بنانے پر زور دیتے ہوئے ۔انہوں نے کہا اب کسی دوسرے کو مخکوم نہیں رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ہم جموں و کشمیر کے سیاسی منظر نامے میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے اس دوارن جموں و کشمیر دونوں خطوں کے ساتھ منصفانہ سلوک کرنے کا مطالبہ کیا اور مسٹر سنگھ نے متنبہ کیا کے اگر ایسا نہیں کہا تو ا سکے سنگین اثرات ہونگے۔وہیں اس موقع پر گفتگو کرنے والوں میں راجیش پڈگوٹرا ، گگن پرتاپ سنگھ ، راجیشور سنبیئل ، سریندر چوہان ، مہندر سنگھ ، وشاب سنگھ ، راجیش گونڈی ، راکیش گپتا ، نریش شرما ، یشپال شرما ، وید راج شرما ، رنجیت سنگھ ، بلرام کنڈال ، شامل تھے۔ منجیت کمار ، پرلدھ سنگھ ، شنکر سنگھ ، رش پال سنگھ ، نکھل بھگت ، ستپال سنگھ ، وجے سنگھ کے علاوہ دیگر ان بھی موجود رہے ۔