کھیساری لال یادو کا نیا گانا ’ناچ کے ملکینی‘ ریلیز

0
0

ممبئی ، // بھوجپوری اسٹار کھیساری لال یادو کا نیا گانا ’ناچ کے ملکینی‘ ریلیز ہوگیا ہے۔

کھیساری لال یادو کا نیا گانا ’ناچ کے ملکینی‘ سارے گاما ہم بھوجپوری کے یوٹیوب چینل سے ریلیز ہوا ہے۔
اس گانے کی ویڈیو کو اعلی درجہ کا بنایا گیا ہے۔
گانے کی شروعات بہت ہی عمدہ ہے۔
ہندی سنیما کے عظیم اداکار راجکمار کے انداز میں کھیساری لال یادو نے اپنے مکالمے کا آغاز کیا ہے اور اس کے بعد جو سماں باندھا ہے اس کے لئے سب کو ایک بار ویڈیو دیکھنی ہوگی۔

گانا ’ناچ کے ملکینی‘ تھوڑا پارٹی اور تھوڑا ڈسکو گانے جیسا ہے ، جس میں ان کے ساتھ سپر ہاٹ پاکھی ہیگڈے اور سیجلنگ اداکارہ اکانشا دوبے نظر آرہی ہیں۔
پاکھی ہیگڈے کے ساتھ کھیساری لال کے بہت سے گانے آچکے ہیں۔
اب اس گانے میں ان کی کیمسٹری لوگوں کو بہت پسند آرہی ہے۔
اس گانے کو کھیساری لال یادو نے شلپی راج کے ساتھ مل کر گایا ہے۔
گانے کی موسیقی آریہ شرما نے دی ہے۔
بول وشال بھارتی کے ہیں۔
ہدایتکار گنجن سنگھ کشیپ ہیں جبکہ کوریوگرافی لکی وشوکرما کی ہے اور ڈی او پی وینکٹ مہیش کاہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا