جیویکا دیدیوں نے میگا ویکسینیشن سے کورونا پر حملہ کیا

0
0

جیویکا دیدیوں نے 256 سینٹروں پر ذمہ داری نبھائی
مظفر پور// عالمی یوم یوگا کے موقع پر پیر کو منعقدہ میگا کیمپ کے انعقاد میں جیویکا دیدیوں میں کافی جوش و خروش نظرآیا۔ جیویکا دیدیاں پوری دلچسپی سے عام لوگوں کو ویکسینیشن سینٹر پر لانے میں مصروف تھی۔ جیویکا دیدیوں کا یہ جوش مڑون، اردو مڈل اسکول میں بھی دیکھنے کو ملا۔
جیویکا کی ڈی پی او انیسہ نے بتایا کہ پیر اور منگل کو دو روزہ میگا کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں روزانہ 35000 ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 16 جون کو لگائے گئے میگا کیمپ میں مظفر پور نے ریاست میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔جیویکا کے صحت اور تغذیات کے منیجر پشکل دت نے بتایا کہ سکرا اور سرائیا بلاک میں جیویکا دیدیوں نے اپنی ویکسینیشن کے بعد اجتماعی طور پر فتح کا نشان بنایا اور گاؤں کے لوگوں کو ویکسی نیشن کی ترغیب دی۔
5 ہزار جیویکا دیدیوں نے محاذ سنبھالا:ڈی پی او انیسہ نے بتایا کہ میگا کیمپ کو کامیاب بنانے کے لئے جیویکا دیدیوں کے 5000 سے زیادہ کیڈر تعینات کیے گئے ہیں۔ جو ایک دن پہلے جاکر لوگوں کو آگاہ کررہی ہیں۔ ساتھ ہی اپنے کنبے کے لوگوں کو بھی ویکسین لگوارہی ہیں۔ علاوہ ازیں ویکسین کے تعلق سے معاشرے میں پھیلی غلط فہمیوں کو بھی دور کررہی ہیں۔ یہ خواتین ویکسین کے لئے 18 اور 45 سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسین لینے کی ترغیب دے کر ہر ممکن تعاون کر رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا