ایس ایچ او کی مارپیٹ کا شاخسانہ

0
0

راجوری میں میجراورجے سی او کیخلاف ایف آئی آر درج
کے این ایس
سرینگر؍؍سرینگر مغل شاہراہ پر ایس ایچ او راجوریکیمبینہ طور پر مارپیٹ کرنے پر میجر، جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور دیگر فوجی اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ کے این ایس کے مطابق راجوری میں تعینات ایس ایچ او انسپکٹر سمیر جیلانی ایس پی ایس او کے ہمراہ گزشتہ روز سکمز صورہ سرینگر میں بیمار والدہ کو دیکھنے جارہا تھا اور جب وہ پوشانہ کے قریب پہنچا تو فوجی اہلکاروں نے اس کی گاڑی روک لی اور آگے جانے نہیں دیا۔ فوجی اہلکاروں نے کہاانہیں کشمیر کی طرف کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ سول کپڑوںمیں ملبوس سمیر جیلانی پوسٹ کے پاس گیا اور کہا کہ وہ راجوری میں ایس ایچ او تعینات ہے اور وہ سرینگر کے ہسپتال میں داخل اپنی بیمار والدہ کو دیکھنے جارہا ہے۔ اس موقعہ پردونوں جانب سے توتومیں میں ہوئی جس کے بعد فوجی اہلکاروںنے ایس ایچ او کو گھسیٹ کر نزدیکی یونٹ پہنچایا جہاں میجر پانڈے اور متعدد فوجی اہلکاروںنے اس کی مارپیٹ کی۔ مشترکہ چینگ کیلئے پوسٹ میں تعینات پولیس کے 4اہلکارایس ایچ او کو بچانے کیلئے دوڑ پڑے جبکہ بہرام گالا پولیس پوسٹ کے پولیس اہلکار بھی وہاں پہنچے۔ کے این ایس کے مطابق کچھ دیر بعد ایس ایس پی پونچھ ونود کمار ک، ایس ڈی پی او اور ایس ای او سرنکوٹ ، 16آر آر کے برگیڈیئر اور کمانڈنگ آفیسر بھی وہاں پہنچ گئے اور معاملہ کو سلجھایا تاہم پولیس آفیسروں نے فوجی اہلکاروں کے برتائو پر زبردست برہمی کااظہار کیا ۔ ایس ایچ او سمیر جیلانی کو طبی جانچ کیلئے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سرنکوٹ لے جایاگیا ۔ سرنکوٹ پولیس تھانہ میں میجر اور دیگر فوجی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر234/2021زیر دفعات آئی پی سی 341/342/323درج کیاگیا۔ اس دوران راجوری میں ایس ایچ او کی مارپیٹ کرنے پر لوگوں نے مظاہرے کئے۔ لوگوںنے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملوث فوجی اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوںنے الزام عائد کیاکہ سرینگر مغل شاہراہ پر عام لوگوں کو ہراساں کرنا اب ایک معمول بن گیا ہے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا