اگست تک کمشن کا کام مکمل ہونے کے امکانات
اے پی آئی
سرینگر؍؍حدبندی کمشن کی سرگرمیاں عروج پرکمشن کی جانب سے جموں وکشمیرکے 20اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ رابطہ جاری ،ٹوپوں گرافی اوردوسرے معاملات کے بارے میں ڈپٹی کمشنروں سے جانکاری حاصل کی جارہی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق جہاں ایک طر ف نئی دہلی سے لیکرجموں وکشمیر تک سیاسی ہلچل میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے وہی دوسری جانب حدبندی کمشن کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے کمشن کی جانب سے جموں وکشمیرکے 20اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ آن لائن میٹنگوں کاسلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنروں سے مختلف اضلاع کے بارے میں ٹوپو گرافی آبادی اور علاقہ جات کے بارے میں جانکاری حاصل کی جارہی ہے حدبندی کمشن کی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے یہ بات یقینی بنتی جاتی ہے کہ اگست کے وسط تک کمشن کی جانب سے اپناکام مکمل کرنے کے بعد وزارت داخلہ کوحد بندی کے سلسلے میں مفصل رپورٹ پیش کی جائیگی جسکے بعد اسے عوام کے لئے منظرعام پرلایاجائیگا اور وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ طور پرحدبندی کے بارے میں نشاندہی کی جائیگی ۔باخبرذررائع کے مطابق حدبندی کے دوران پانچ اسمبلی سیٹوں میں اضافہ کیاجارہاہے جن میں تین جموں صوبے کواور دو وادی کشمیر کے لئے مقررکی جارہی ہے اگرچہ ذررائع نے اس بات کی پوری ٔطرح سے تصدیق کی ہے تاہم حدبندی کمشن کی رپورٹ منظرعام پرآنے کے بعد ہی اس سے ختمی ماناجائیگا۔ذررائع کے مطابق اگست میں حدبندی کمشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد جموں وکشمیرمیں اسمبلی الیکشن کرانے کے سلسلے میں بھی الیکشن کمشن آف انڈیا کی جانب سے اعلان کیاجاسکتاہے جسکے لئے تیاریوں کوآخری شکل دی جارہی ہے ۔حدبندی کمشن کااجلاس بھی جلدہی منعقد ہونے جارہا ہے جس میں پانچ ممبران پارلیمنٹ جوکہ کمشن کے ایسوسیٹ ممبران کے طور پرشامل کئے گئے ہیں جومدعوکیاجارہاہے تاہم نیشنل کانفرنس نے ابھی تک حدبندی کے اجلاس میں شرکت کرنے کاکوئی فیصلہ نہیں لیاہے۔