جموں و کشمیرکے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح میٹنگ

0
0

وادی کے تین اورجموں کے پانچ اضلاع سے ویکننڈلاک ڈاون ہٹانے کافیصلہ
اے پی آئی
سرینگر؍؍جموں وکشمیر کے انتظامیہ نے وادی کے تین اور جموں کے پانچ اضلاع سے وکننڈ کرفیومکمل طور پرہٹانے کافیصلہ کیاہے ان آٹھ اضلاع میں ہفتے میں چھ دن صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک کاروباری ادارے کھلے رہے گے تاہم رات کاکرفیوندستورجاری رہے گا ۔ مالز اور دوسرے کاروباری اداروں کوکھولنے کے لئے ڈپٹی کمشنر اس سلسلے میں خود اقدامات اٹھایا کرینگے ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموں وکشمیرکے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کروناوائرس وبائی بیماری میں راحت ملنے کے بعد صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں فائنان شل ہیلتھ میڈیکل ایجوکیشن پرنسپل سیکریٹری گورنمنٹ ڈویژنل کمشنر ڈپٹی کمشنروں ایس پیئز کے علاوہ سیول وپولیس افسروں نے شرکت کی۔ اس موقعے پرجموںو کشمیرکے 8اضلاع سے وکننڈ لاک ڈاون مکمل طورپرہٹانے کافیصلہ کیاگیا ہے ۔میٹنگ کے دور ان وادی کے تین اضلاع شوپیاں ،گاندربل ،بانڈی پورہ، جبکہ جموں سانبہ کٹھوعہ ریاسی اور ادھمپور سے بھی وکننڈ لاک ڈاون ہٹانے کافیصلہ کیاگیاتاہم ان اضلاع میں رات کاکرفیوجاری رہے گا جبکہ جن اضلاع سے وکننڈ لاک ڈاون مکمل طور پرہٹایاگیا وہاں صبح 7سے 8تک کاروباری سرگرمیاں قوائدضوابط کے تحت جاری رہے گی ۔بڑے مالوں شاپنگ کمپلیکسوں کوکھولنے کے لئے ڈپٹی کمشنر خودواحکامات جاری کرینگے، جبکہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں ملازمین حاضر رہے گے ۔چیف سیکریٹری کی سربراہی میں منعقد ہونے والی اس میٹنگ کے دوران جن اضلاع میں وکننڈ لاک ڈاون جاری رہے گا وہاں حسب روایت کاروباری سرگرمیاں مرحلہ وار طریقے سے جاری رہے گی ۔تمام ڈپٹی کمشنروں کوہدایت گئی کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے خود بھی احکامات صادرکرسکتے ہے ۔چیف سیکریٹری کی سربراہی میں منعقد کی گئی میٹنگ کے دوران لئے گئے فیصلوں پرفوری طور عملدرآمدشروع کی گئی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا