وزیراعظم کی سربراہی میں میٹنگ کے دوران مختلف معاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا
اے پی آئی
سرینگر؍؍نئی دہلی میں جموں و کشمیرکے حوالے سے دن بھر میٹنگوں کاسلسلہ جاری رہاآل پارٹئزمیٹنگ کے دوران اٹھائے جانے والے سوالات جموں وکشمیرکی موجودہ صورتحال حفاظتی معاملات تعمیروترقی کے سلسلے میں دن بھر صلاح مشورہ دجاری رہااور پچھلے دو برسوں سے حکومت کی جانب سے جموںو کشمیرکے بارے میں اٹھائے گئے اقدامات پربھی تبادلہ خیال کیا۔اے پی آئی کے مطابق نئی دہلی میں جموں وکشمیرکے حوالے سے دن بھر میٹنگوں کاسلسلہ جاری رہاعلی الصبح جموںو کشمیرکے لیفٹیننٹ گورنروزیردفاع سے ملاقی ہوئے جسکے دوران انہوںنے وزیردفاع راجناتھ سنگھ کوجموں کشمیرکی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری دی ۔لیفٹیننٹ گورنر کے بعدایک اور مرکزی زیر انتظام علاقے لداخ کے گورنر بھی وزیرسے ملاقی ہوئے اور مختلف امورات پرتبادلہ خیال کیا۔وزیردفاع اور وزیرداخلہ کے درمیان بھی میٹنگ منعقد ہوئی جسمیں جموںو کشمیرکے حوالے سے مختلف امورات زیربحث لائے گئے اور وزیرداخلہ اور ززیردفاع کے درمیاں آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد وزیراعظم کے رہائش گاہ پرایک اور اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں وزیرداخلہ امیت شاہ وزیردفاع راجناتھ سنگھ ریلوے کے وزیر تعلیم کے وزیر کے علاوہ جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر داخلہ سیکریٹری ،پولیس سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران بھی موجود رہے ۔اس اعلیٰ سطحیٰ میٹنگ کے دوران جموں وکشمیرکے حوالے سے تمام امورات پرتبادلہ خیا ل کیاگیا۔ذررائع کے مطابق 24اور 25جون کوئی دہلی میں منعقد ہونے والی میٹنگ کے دوران آل پارٹئزلیڈران کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات کوبھی زیربحث لایاگیااورمرکزی حکومت کی جانب سے لیڈران کو جواب دینے کے بارے میں بھی معاملہ زیرغور لایاگیا۔ذررائع کے مطابق اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموںو کشمیرکے حوالے سے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات پرتبادلہ خیال کیاگیاتاکہ آل پارٹئز میٹنگ کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے پچھلے دوبرسوں کے دوران جموںو کشمیرکے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی جاسکے ۔وزارت داخلہ کے ایک سینئرافسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ وزیراعظم کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ جموںو کشمیرکے حوالے سے ہوئی جسمیں مختلف امورات پرتبادلہ خیال کیاگیااور آل پارٹئز میٹنگ کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔