کل جماعتی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے پارٹی لیڈروں اور پیپلز الائنس کے ساتھ صلاح مشورہ کیا جائیگا :ڈاکٹر فاروق عبداللہ

0
0

نیشنل کانفرنس اپناموقف سامنے رکھنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریگی :محمداکبرلون
اے پی آئی
سرینگر؍؍آل پارٹئز میٹنگ میں تبادلہ خیال کرنے کے بعد ہی شرکت کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ پیپلزالائنس کی بھی میٹنگ منعقد ہوگی جسمیں اس معاملے پرٔتبادلہ خیال کیاجائیگا تاہم پارٹی کے ایک اورسینئرلیڈرنے نئی دہلی میں آل پارٹئزمییٹنگ میں شرکت کرنے کاعند یدیتے ہوئے کہا نیشنل کانفرنس اپناموقف ٹھوس بنیادوں پرسامنے رکھے گی ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں کوزیادہ دیر تک مرکزی زیرانتظام علاقے کے تحت نہیں رکھاجاسکتاہے 370اور 35Aکے معاملے پرنیشل کانفرنس چٹان کی طرح ڈھٹی ہوئی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے آل پارٹئزمیٹنگ بلانے کے بعدجموں وکشمیرمیں سیاسی سرگرمیوں کاسلسلہ دن بھرجاری رہا ۔نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈران کی بھی پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نئی دہلی کی جانب سے آل پارٹئزمیٹنگ میں مدعو کرنے کے معاملے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ میٹنگ کے دوران نیشنل کانفرنس کے صدرنے آل پارٹئز میٹنگ میں شرکت کرنے کے حوالے سے پارٹی لیڈروں کے ساتھ مسلسل مشورہ کرنے اور پیپلز لائنس کے ساتھ بھی میٹنگ کرنے کاعندیہ دیتے ہو ئے کہاکہ صلاح مشورے کے بعد ہی آل پارٹئیز میٹنگ میں شرکت کے بارے میں کچھ کہاجاسکتاہے ۔نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ ہرایک معاملے پر صلاح مشورہ کیاجائیگااور آل پارٹئز میٹنگ میں شامل ہونے کافیصلہ پورے صلاح مشورے کے بعدہی لیاجائیگا ۔ادھرممبر پارلیمنٹ اور نیشنل کانفرنس کے لیڈر محمداکبرلون نے ذررائع ابلاغ کے ساتھ گفتگوکے دوران کہا کہ نشنل کانفرنس آل پارٹئز میٹنگ کاحصہ ہوگی اور اس میٹنگ کے دوران نیشنل کانفرنس اپناموقف کھل کرسامنے رکھے گی ۔انہوںنے کہاکہ آل پاٹئزمیٹنگ کے دوران وزیراعظم کوجموں وکشمیرکے حوالے سے ہرایک مسئلے کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائیگی ۔انہوںنے کہاکہ پارٹی اپنے موقف پرچٹان کی طرح ڈھٹی ہوئی ہے اورآل پارٹئزمیٹنگ میں شامل ہونے کاجہاں تک تعلق ہے جموں وکشمیر کے سلسلے میں آل پارٹئزمیٹنگ جن اغراض مقاصدکے لئے بلا ئی گئی ہے اس کے کئی مقاصدہے ۔ممبر پارلیمنٹ نے اس بات کابھی اشارہ دیاکہ آل پارٹی میٹنگ میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ ریٹائرڈ جسٹس مسعوی اور محمداکبرلون شرکت کرینگے اس مدت کے دوران نیشنل کانفرنس اپناموقف سامنے رکھنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا