اگلے2 ماہ میں تعمیراتی کام شروع ہونے کی امکان: شرائن بورڈ
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍سطح سمندرسے تقریباً13ہزار فٹ بلندی پرواقع امرناتھ گھپاتک یاتریوں کی رسائی کوآسان بنانے کیلئے اس گھپا کی جانب جانے والے دونوں راستوں یعنی پہلگام اوربال تل سے پختہ پٹریاں تعمیر کرنے کی ایک تجویز زیرغور ہے ،جو امرناتھ شرائن بورڈ نے پیش کی ہے ۔خیال رہے ہرسال ملک کے مختلف علاقوں سے لاکھوں کی تعدادمیں یاتری کشمیرپہنچ کر پہلگام یاپھربال تل سونہ مرگ کے راستے امرناتھ گھپا تک پیدل چل کریاپھرگھوڑوں اورپالکیوںپرسوار ہوکر یہ مشکل سفر طے کرتے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق ایک میڈیا رپورٹ میںذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاہے کہ شری امرناتھ شرائن بورڈ نے امرناتھ گھپا کی طرف جانے والے دونوں راستوں پر کنکریٹ پٹریاں تعمیر کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پر اگلے2 ماہ میں تعمیری کام شروع ہونے کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق اس ٹریک یعنی پختہ پٹری کی چوڑائی12فٹ ہوگی اور اس کیساتھ پیدل چلنے والوں، گھوڑے والوں اور پالکی والوں کے لئے الگ پٹری ہوگی۔ذرائع کے مطابق اس ٹریک پر پینے کے پانی، بیت الخلا، آرام گاہوں اور کھانے پینے کے پوائنٹس کا بھی انتظام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس ٹریک کو یاتریوں کی سہولیت کیلئے اسی طرز پر تعمیر کیا جائے گا جس طرز پرکٹرہ میں واقع ویشنو دیوی مندر کے یاتریوں کو سہولیات بہم ہیں۔