جموں ۔ سرینگر قومی شاہرا پر سڑک حادثہ

0
0

ایک ڈمپر شاہرا ہ سے قریب 400 فٹ نیچے گر گیا ، ڈرائیو کی موقع پر ہی موت
ملک شاکر

بانہال؍؍جموں و سرینگر قومی شاہراھ پر رامبن بانہال کے درمیان چملواس بانہال کے مقام پر ایک ڈمپر گاڑی حادثے کا شکار بن گیا جس میں ایک ڈرائیور کی موت واقع ہوئی اس حادثے کی خبر سنتے ہی مقامی لوگ اور بانہال کی رضاکار تنظیموں کے ممبران وہاں پہنچ کر حادثے میں متاثر ڈرائیو کی بچاؤ کروائی میں جڑ گئے تاہم ڈرائیو کو وہاں سے نکال کر سب ضلع اسپتال بانہال کی طرف روانہ کیا گیا اور وہاں سے اسپتال تک بھاری ٹریفک جام کی وجہ سے کافی وقت لگنے کی وجہ سے ڈرائیو راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا اور جب انہیں اسپتال پہنچایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا رضاکار ممبروں اور مقامی لوگوں کے مطابق ڈرائیو کو جب اسپتال لایا جا رہا تھا تو گاڑی میں ان کی سانسیں چل رہی تھی مگر بھاری ٹریفک جام کی وجہ سے ڈرائیور راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔واضح رہے کہ یہ گاری جموں و سرینگر قومی شاہراھ پر فورلائن تعمیراتی کمپنی کے ساتھ کام کر رہا تھا اور حادثے کے وقت ملبہ لے کر اسے اتارتے وقت شاہراھ سے قریب 400 فٹ گہرے کھائی سے گر کر نالہ بچھلڑی میں جا گرا۔اس حادثے میں فوت ہوئے ڈرائیو کی شناخت ریاض احمد لوہار ولد غلام محدین لوہا عمر 35 سال ساکنہ چملواس بانہال کے بطور ہوئی ہے۔اس حادثے کے بعد جب ڈرائیو کو سب ضلع اسپتال بانہال لایا گیا تو وہاں لوگوں کی کافی بھیڑ جمع ہوئی اور اس کے رشتے داروں کی چیکھوں سے اسپتال گونج اٹھا نوجوان ڈرائیو کی موت کو دیکھ کر اسپتال میں موجود تمام لوگوں کی آنکھیں اشکبار تھیں اور اس واقعے نے سب کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا اور اسپتال میں ان کی کاغزی کاروائی کے بعد انہوں اپنے آبائی علاقہ چملواس روانہ کیا گیا جہاں صف ماتم بچھی ہوئی تھی اور سب کی آنکھیں نم تھیں اور کافی کہرام مچا ہوا تھا۔اکثر دیکھا جاتا ہے جب بھی جموں و سرینگر قومی شاہراھ پر کوئی بھی سڑک حادثہ رونما ہوتا ہے تو اس وقت جو زخمی ہو یا موت اور زندگی کی کشمکش میں ہو اس وقت جب انہیں اسپتال لایا جاتا ہے تو عموماً شاہراھ پر بھاری ٹریفک جام کی وجہ سے راستے میں ہی دم توڑ بیٹھتے ہیں اور بار بار اس پر سوالات بھی اٹھائے جا چکے ہیں مگر صورتحال جوں کی توں ہے اور اس حادثے کے بعد بھی پھر سے وہی سوالات سامنے آئے آخر کب ان سب مصیبتوں سے نجات حاصل ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا