فادرس ڈے پر مردوں کو سکھایا جا رہا ہے والد کی روحانی ذمہ داری

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍انٹرنیشنل فادر’س ڈے کے موقع پر اِسکان دوارکا دہلی-این سی آر کے مردوں کو ایک والد کی روحانی ذمہ داری کو سکھا رہا ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ اس سے ان کے سیلف ڈیویلپمنٹ کا راستہ تیار ہوگا۔ اس فادر’س ڈے کے موقع پر اِسکان نے بچوں سے اپنے والد کے روحانی بہبود کی ذمہ داری لینے کا عزم لینے کی امید کی ہے۔ اس سمت میں پہل کی گئی ہے۔پہلے قدم کے طور پر اِسکان نے بچوں کو اپنے والد کی بہبود کے لیے آن لائن آرتی بْک کرنے کا آپشن دیا ہے۔ دوسری پہل کے تحت بچوں کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ اپنے والد کو ڈِسکور یور پرماننٹ ہَیپینیس (ڈی وائی پی ایچ) کورس سے جوڑیں۔ بچے اس بات کو سمجھتے ہیں کہ یہ کورس ان کے والد کو مستقل خوشی دے گا اور یہ خوشی پورے گھر میں پھیلی ہوگی۔ اس آن لائن کورس کا آپریشن اِسکان کے سینیئر اسپیکر اور مشورہ دیں گے۔اس میں چھ موضوعات ہوں گے جس میں رب کے وجود، اچھے لوگوں کے ساتھ برا کیوں ہوتا ہے اور دنیا میں کئی مذاہب کیوں ہیں، جیسے سوالوں کا حل دیا جائے گا۔اِسکان کے پدیومن پربھو نے کہا،’امسال فادر’س ڈے ایسے مشکل وقت میں آیا ہے، جب ہم کورونا وبا کی دوسری لہر سے ابھرنے میں سرگرم ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ تمام والد اس وقت اپنے بچوں کے لیے درست ماحول بنانے کے تنائو سے گذر رہے ہیں۔بچوں کو وبا سے بچانا ان کا ہدف ہے۔ اِسکان کی ان دونوں پہل سے ہر والد کو اس مشکل وقت میں مضبوطی ملے گی۔ اس فادر’س ڈے کے موقع پر میں سبھی بچوں کو ترغیب دینا چاہوں گا کہ وہ آگے آئیں اور اپنے والد کو ’ڈی وائی پی ایچ‘ سے جوڑیں۔ یہ قدم وبا کے سبب پھیلی نیگیٹیوِٹی کے درمیان امید کی روشنی جیسی ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا