ممبئی// بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی آئندہ فلم ’بھائی جان‘ سال 2022 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
بالی وڈ کے فلمساز فرہاد سام جی سلمان خان اور پوجا ہیگڈے کو لے کر فلم بنارہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اس فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کا نام تبدیل کرکے ’بھائی جان‘ رکھ دیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سلمان کی ایکشن ۔ کامیڈی ’بھائی جان‘ کو 2022 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جا سکتا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ فلم میکرز نومبر 2021 سے فلم کی شوٹنگ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ فلم ’بھائی جان‘ ایک تمل فلم کا ریمیک ہے۔ اس فلم میں پوجا ہیگڈے کے علاوہ آیوش شرما اور ظہیر اقبال بھی نظر آئیں گے۔
سلمان خان کی ’بھائی جان‘ سال 2022 میں دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی۔