ترقی کا ہر راز تعلیم میں مضمر: باجی خورشید کھٹانہ

0
0

جمالیہ ادبی و فلاحی مرکز جموں وکشمیر کی طرف سے سماجی بیداری کیمپ کا انعقاد
مشتاق خالدؔ چودھری

سرینگر؍؍جمالیہ ادبی و فلاحی مرکز جموں و کشمیر نے اپنی سماجی بیداری مہم کو جاری رکھتے ہوئے ضلع اننت ناگ کی تحصیل مٹن کے ایک دور دراز گاؤں ویل ناگبل میں ایک بیداری کیمپ کا انعقاد Covid-SOPs کو عملاتے ہوئے کیا۔اِس کیمپ میں علاقے کے گجر بکروال طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔اِس موقع پر جمالیہ ادبی و فلاحی مرکز جموں و کشمیر کے سرپرستِ اعلیٰ باجی خورشید احمد کھٹانہ نے کورونا بیماری سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر و کووِڈ ویکسین لگوانے کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔اِس کے علاوہ باجی خورشید کھٹانہ نے لوگوں سے تعلیم کی اہمیت و افادیت کے باری میں سمجھاتے ہوئے کہا کہ ترقی کا ہر راز تعلیم میں مضمر ہے اِس لئے اپنے بچوں اور بچیوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کریں۔تب ہی ہم سب باقی قوموں کے ساتھ ترقی کی دوڑ میں ہم قدم ہو سکتے ہیں۔باجی خورشید نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے جموں کشمیر میںگجر بکروال خانہ بدوش قوم کے سروے کروانے کا اقدام خوش آئند ہے اور امید ظاہر کی کہ اِ س میں سُرعت لائی جائے گی۔اِس موقع پر جمالیہ ادبی و فلاحی مرکز جموں و کشمیر کے کچھ اراکین جن میں جمالیہ ادبی و فلاحی مرکز جموں و کشمیر کے ترجمانِ اعلیٰ باجی منظوراحمد کھٹانہ، ماسٹر محمد جلیل، ماسٹر ارشاد پسوال، ماسٹر غلام جیلانی بوکڑ،ماسٹر لطیف احمد، عبدالغفور بانڈے اور غلام حسن چیچی وغیرہ شامل تھے۔اِس موقع پرجمالیہ ادبی و فلاحی مرکز جموں و کشمیر کی طرف سے مستحقین میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا