وزیر اعظم 18 جون کوکریش کورس پروگرام کا آغاز کریں گے

0
0

111 تربیتی مراکز پر پروگراموں کے آغاز کا نقیب ہوگا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ وزیر اعظم نریند رمودی 18 جون 2021 کودن 11 بجے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ کووِڈ 19 فرنٹ لائن کارکنان کے لئے کسٹمائزڈ کریش کورس پروگرام کا آغاز کریں گے۔ یہ آغاز ریاست بھر میں پھیلے ہوئے 111 تربیتی مراکز پر پروگراموں کے آغاز کا نقیب ہوگا۔ اس آغاز کے بعد وزیر اعظم کا خطبہ ہوگا۔ ہنر مندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔یہ پروگرام پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 3.0 کے تحت مرکزی عنصر کے طور پر خصوصی پروگرا م کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے مجموعی مالی منصوبہ جاتی اخراجات 276 کروڑ روپئے کے بقدر ہیں۔ یہ پروگرام ایسے ہنر مند غیر طبی حفظانِ صحت کارکنان کی افرادی قوت فراہم کرے گا جو صحت کے شعبے میں افرادی قوت کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کی تکمیل کریں گے۔اس پروگرام کا مقصد ملک بھر کے ایک لاکھ سے زائد کووِڈ سورمائوں کی ہنر مندی کو فروغ دینا ہے۔ یہ تربیت کووِڈ سورمائوں کو 6 مخصوص قسم کے معالجے کے شعبوں یعنی ہوم کیئر امداد سپورٹ یا گھر پر معالجہ اور اس کے تقاضے، بنیادی نگہداشت صحت سپورٹ، جدید نگہداشت سپورٹ، ہنگامی حالات میں نگہداشت امداد، نمونہ جمع کرنے کے سلسلے میں فراہم کی جانے والی امداد اور طبی آلات و سازو سامان خود سنبھالنے اور استعمال کرنے سے متعلق ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا